۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
سیدہ زہرا نقوی

حوزہ/ وطن کی محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور وطن پر کوئی بھی آنچ آئے تو سب سے پہلے جان ہتھیلی پر لے کر یہی عزداران مظلوم کربلا ملک کے دفاع کی خاطر صف اول میں نظر آئینگے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/ یوم آزادی پاکستان کے موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ یوم آزادی دراصل خداوند عالم کے حضور سجدہ شکر بجا لانے اور ملک کی سالمیت اور تحفظ کے لیے اس کی ترقی اور سربلندی کے لیے  تجدید عہد کا دن ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ہم  بانی پاکستان قائداعظم  محمد علی جناح رح اور آزادی کی طویل جدوجہد میں حصہ لینے اور قربانیاں پیش کرنے والے عظیم رہنماؤں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ جن کی بدولت آج ہم آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں انہوں نے کہا  قوم ماہ محرم الحرام کی حرمت کا خیال رکھتے ہوےیوم آزادی منائے امام حسین علیہ سلام نے جو دین اسلام اور نظریات کی خاطر لازوال قربانی پیش کیں وہ تمام انسانیت کے لیے مشعل راہ ہے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے جو کہ مکتب کربلا کے عظیم مجاہد ہے درس حریت اور طاغوت زمان کے سامنے سینہ سپر ہوتے ہوے ڈٹ جانے کا عزم و ولولہ امام حسین علیہ سلام اور ان کے اصحاب با وفا سے حاصل کیا۔

 ان کا کہنا تھا وطن کی محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور وطن پر کوئی بھی آنچ آئے تو سب سے پہلے جان ہتھیلی پر لے کر یہی عزداران مظلوم کربلا ملک کے دفاع کی خاطر صف اول میں نظر آئینگے۔ انہوں نے مذید کہا کہ تمام شیعہ سنی طبقات یوم آزادی پر ہاتھوں میں سبز ہلالی پرچم لے کر مجالس عزا میں شرکت کریں تاکہ ملک دشمن عناصر کو ، شیعہ سنی وحدت کے خلاف ایڑی چوٹی کا زور لگانے والوں کو اور عزاداری سید الشہداء کے دشمنوں کو یہ پیغام پہنچایا جا سکے کہ ہم کربلائ نظریہ رکھنے والے اور محب وطن پاکستانی ہیں اور امام حسین علیہ سلام کی عزاداری اور ملک سے وفاداری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرینگے ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .